بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکومت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی روش کو دہرا دیا، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس کے موقع پر
بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیاء پیسیفک کانفرنس 11 نومبر تک دہلی میں منعقد ہورہی ہے
جس میں پاکستان کے 3رکنی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے وفد نے شرکت کرنا تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزہ کیلئے درخواست دی تھی،
بھارت نے کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرزکو ویزہ نہیں دیا، جس کے سبب پاکستان کا وفد کانفرنس میں شرکت کیلئے نہیں جاسکا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال اگست میں پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں