کراچی: سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت میں عدالت نے مقدمے کے 2 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے رپورٹ 20 فروری کو طلب کرلی
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت ہوئی ، مقدمے میں گرفتارملزم عرفان عرف سعید بھرم کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے مقدمے کے 2 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی اور سعید بھرم سمیت دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں، ولدیت نہ ہونے کے باعث حماد صدیقی،سعید بھرم کومفرورقرار نہیں دیا گیا، پولیس رپورٹ میں درج ہے کہ طاہر پلازہ میں حماد صدیقی اور سعید بھرم کی ایما پرآگ لگائی گئی تھی.
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا افتخار چوہدری کی تحریک چلانے پر وکلا کوزندہ جلایا گیا تھا، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو مفرور قرار دینے کی رپورٹ 20 فروری کو پیش کی جائے.
واضح رہے، 9 اپریل 2008 میں سٹی کورٹ کے قریب واقع طاہر پلازہ میں نا معلوم افراد نے آگ لگا دی تھی، جس میں ایک وکیل سمیت چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔حملہ آوروں نے سٹی کورٹ کے اعتراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی اور فائرنگ کی جس میں وکلا زخمی ہوئے تھے۔