منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اورنگی ٹاؤن سے گرفتار مظاہرین کو جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نے احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار 7 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کے خلاف مظاہرین کی پولیس سے مڈ بھیڑ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے 7 مبینہ ملزمان کو پولیس نے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔


اسی سے متعلق :اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج، پولیس تشدد سے کئی زخمی، متعددگرفتار


پولیس کے وکیل نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے، آتشگیرمواد رکھنے سمیت دہشت گردی کےالزامات ہیں اس لیے مذید تفتیش کے لیے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔


یہ پڑھیے : اورنگی مظاہرے کا زخمی چل بسا، متحدہ مکینوں کے ساتھ ہے، فیصل سبزواری


پولیس کی جانب عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 9 ملزمان کو تحویل میں لیا گیا تھا جن میں سے دو ملزمان کو غلط فہمی کی بناء پرگرفتار کیا گیا تھا اس لیے انہیں رہا کردیا ہے اور بقیہ 7 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے خلاف احتجاج، ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس ایس ایچ او معطل


جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ساتوں ملزمان کو 6 مارچ تک کے لیے جیل بھیج دیا ہے اور اب دوبارہ سماعت 6 مارچ ہو گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے خلاف اور پولیس کی نا اہلی پر احتجاج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے نہ صرف مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا بلکہ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پو لیس نے اسلام چوک کے اطراف کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کی اور 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جس پر علاقہ مکین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں