اشتہار

عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج جواد عباس حسن نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کیخلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی۔

- Advertisement -

انسداددہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف 2کیسوں میں دہشت گردی کی دفعات حذف کردیں۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کےجج جواد عباس حسن نے سنایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ،انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں