کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کی سماعت ، عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں رہنماء عامر خان اور ملزم منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت نے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وقت طلب کیا۔
عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تینوں ملزمان نعیم اللہ، شہزاد ملا اور عمران نیاز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو دو سال قبل رینجر ز نے چھاپے کے دوران 90 سے گرفتار کیا تھا، عامر خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 90 کے اطراف میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پناہ دی رکھی تھی اور انہیں تحفظ فراہم کرتے تھے۔
دوسری جانب نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی نے بھی مبینہ طور پر نشاندہی کی ہے کہ مرکز کے اطراف کی گلیوں کی میں دہشت گرد رہائش پذیر تھے، اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔