اشتہار

اہم پیش رفت : دعا منگی کیس کے فرار مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اور ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری کے لئے اہم پیش رفت سامنے آئی ، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم کے فرار کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

جیل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سےفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں

- Advertisement -

انسداددہشتگردی عدالت نےمرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اورعزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 21فروری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے زوہیب قریشی کے خلاف دعا منگی،بسمہ کے اغواء سمیت 5سے زائد مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔.

گذشتہ روز پولیس نے دعامنگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ذوہیب قریشی کی مدد کررہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں