کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوسیم اخترکی مستقل بنیادوں پر پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست مستردکرتےہوئےانہیں بیرون ملک جانے کا شیڈول جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی جس میں انہوں نے عدالت سےالتجاکی تھی کہ ان کا پاسپورٹ مستقل یا 6ماہ کےلیے انہیں دےدیاجائے۔
میئرکراچی نے درخواست میں موقف اختیارکہاکہ تاخیر سے پاسپورٹ ملنے کی وجہ سے وہ ایران نہ جاسکے،تاہم اب انہیں 14سے 17مارچ تک پروگرام میں شرکت کے لیےکوریاجاناہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ ان کا پاسپورٹ ان کو مستقل بنیادوں پر دیاجائے جس پر عدالت نے ریماکس دیےکہ ایسا نہیں ہوسکتا آپ کو جب جاناہے آپ اجازت لےکرجائیں گے۔
عدالت نے وسیم اخترسے سوال کیاکہ یہ بتائیں کیا آپ سرکاری خرچ پر بیرون ملک جا رہے ہیں؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں جہاں سے دعوت نامہ آیا ہےوہی اخراجات دے رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ اگرآپ سرکاری خرچ پرجائیں گے تواجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہےکہ انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کومستردکردیا۔