جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عزیر بلوچ کیخلاف مزید 3 مقدمات میں فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف مزید3 مقدمات میں فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارسرغنہ عزیربلوچ کےخلاف مقدمات میں پیش رفت ہوئی ، عدالت نےمزید3مقدمات میں فیصلہ محفوظ کرلیا ، پولیس پر دھماکا خیز مواد سے حملے سے متعلق مقدمات کا فیصلہ محفوظ کیا گیا.

مقدمات کا فیصلہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے ، ملزم کے خلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سیشن کورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر قتل کے دو مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عزیربلوچ کسی اورکیس میں نامزدنہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے ، ملزم عزیربلوچ کے خلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں