اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس میں تین ملزموں کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں اے ٹی سی کے جج راجہ جواد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 ملزمان کوسزائے موت کی سزا سنا دی ، سزائے موت پانیوالےمجرموں میں ناصر احمد،عبدالوحید،رانا نعمان شامل ہیں۔
عدالت نے مجرم انواراحمد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانےکی سزا بھی سنائی۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ 3 مجرموں کو سزائے موت سنائی جاتی ہے، تینوں مجرموں کودفعہ 295سی کے تحت سزا سنائی گئی جبکہ مجرم انواراحمدکو 10سال قید،ایک لاکھ جرمانےکی سزا دی جاتی ہے۔