ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پولیس ملزم رانا ثنا اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں، عدالت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : انسداد دہشت گردی عدالت نے گجرات میں درج مقدمے میں رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25جولائی کو طلب کر لیا اور حکم دیا کہ پولیس ملزم رانا ثنا اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی ، مسلسل عدم پیشی کےباعث عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکلا پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے رانا ثنااللہ اور ان کے ضمانتی رانا سعد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25جولائی کو طلب کر لیا، نوٹس میں عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ پولیس ملزم رانا ثنا اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔

مقدمہ میں بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رانا سعد نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت دی تھی، رانا سعد کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا آپ نے ملزم رانا ثنا اللہ کیلیے پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے اور آپ نے لکھ کر دیا تھا کہ ملزم ہر تاریخ پیشی پر حاضر ہوتا رہے گا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے اقرار کیا تھا کہ ملزم حاضر نہ ہوا تو پانچ لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے لیکن ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا ہے اور تجویز مقدمہ سننے سے گریزاں ہے اس لیے عدالت میں حاضر ہو کر جواب دیں کیوں نا آپ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں