ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

26 مئی تک بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26مئی تک بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی لاہور کے کیسزمیں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں  26 مئی تک پولی گرافک،فوٹوگرامیٹک ،واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش متعلقہ ٹیسٹ کے حوالے سے جیل میں ہی انتظامات کرے، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہوسکتا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کے لیے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا، یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہدکے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی اور تفتیشی افسر ان ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ، پراسکیوشن کے مطابق جسمانی ریمانڈ ،پولی گرافک ٹیسٹ کیلئےعدالتوں سے رجوع کرتے رہے، وکیل کے مطابق پراسکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئےایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائرکیں، پراسکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ان معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے۔

عدالت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نےٹیسٹ کرانے کے لیے درخواست دائر کی، اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو دو بار نوٹس بھیجے تاہم بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئےٹیسٹ کرانے ہیں،تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں