ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خالی گھر میں‌ ’پراسرار مخلوق‘ کی موجودگی، پلنگ کی خود بہ خود حرکت، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں پراسرار مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ایک ایسے ہی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی گئی۔

اس فوٹیج کو شیئر کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ جب وہ کام پر تھا تو گھر کے کمرے میں موجود کمرے نے خود بہ خود حرکت کی۔ ویڈیو میں پلنگ کو خود بہ خود حرکت کرتے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمرے میں حرکت کرتے پلنگ کی یہ ویڈیو باورچی خانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ جوڑے کا دعویٰ ہے کہ پلنگ کی حرکت کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

@lainey_and_benSome weird activity caught while @paranormalnow investigated our home ##laineyandben##ghost##paranormal##poltergeist##scary##scarytiktoks##haunted##fyp##spooky

♬ original sound – Lainey and Ben

’ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ کوئی جن تھا، جس نے پلنگ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کھسکایا‘۔

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، جن میں سے کچھ نے اس کو ایڈیٹڈ قرار دیا جبکہ متعدد کا ماننا ہے کہ کمرے میں ’جن‘ یا ’بھوت‘ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں