بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اتھیا شیٹی نے کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایاکہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اتھیا شیٹی نے ایک گھنٹے قبل مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

گزشتہ سال نومبر میں اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی جنوری 2023 میں ہوئی تھی، اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سینئر اداکار سنیل شیٹی بھی نانا بن گئے ہیں۔

کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں