جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عاطف اسلم نے کس معروف کرکٹر کا آٹو گراف لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں جو گلوکار کا آٹوگراف لینے کے لئے ترستے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم ایک کھلاڑی کا دستخط شدہ بلا تھامے کھڑے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

- Advertisement -

شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں اعظم خان کو اپنے گٹار پر گلوکار کا آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا جبکہ ایک تصویر میں کھلاڑی اور گلوکار گٹار اور بلا اُٹھائے پوز دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے عاطف اسلم کے ہاتھوں میں موجود بلے پر نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے لیے ایک خوبصورت دعا اور اپنے دستخط بھی تحریر کئے۔

اعظم خان نے مذکورہ انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم کے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو سے چند الفاظ بھی تحریر کئے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ”دنیا چاہے کچھ بھی کہے لیکن تم یقین رکھو – عاطف اسلم“۔

اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ اب بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک گلوکار عاطف اسلم سے ہونے والی ملاقات کے سحر میں جکڑا ہوا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں