معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اپنی آواز میں دوسری نعتیہ کلام ”فاصلوں کو تکلف“ کے ساتھ جلوہ گر ہوگئے۔
عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’’فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی، نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔
یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے، اس سے پہلے بھی عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد اور نعت کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔
عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں ‘اللہ ہو’، ‘تاج دار حرم’، ‘مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھوں سلام’ اور حمد ‘وہی خدا ہے’ پیش کی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔