جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شادی سے قبل نیمل، حمزہ کو میرے۔۔۔۔عاطف اسلم کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل حج پر نیمل خاور، حمزہ علی عباسی کو میرے موبائل پر میسج کیا کرتی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکار کو خوشگوار موڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ یہ میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا ہے تب نیمل اور حمزہ کی شادی نہیں ہوئی تھی مجھے یاد ہے حمزہ کے پاس فون نہیں تھا تو میری بہن (نیمل) نے کہا کہ عاطف کے فون پر مسیج کرو جس کے بعد نیمل نے میسج کیا تو یہ میرا فون لے کر سائیڈ پر بیٹھ کر باتیں کرنے لگے تھے۔

- Advertisement -

عاطف اسلم نے کہا کہ دونوں کی باتیں چل رہی تھیں کہ شادی کب ہورہی ہے، حمزہ بال مت کٹوانا۔‘

اس دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ عاطف اسلم نے حج کے دوران میری بہت مدد کی ہے میرے پاس صابن، برش اور چپل نہیں تھی جو عاطف نے دی۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔

اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اداکار تاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں