انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم میں گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے اینتھم کے بول ’دھرتی دیکھو دھڑکے، جیتو بازی لڑکے ہیں جبکہ مکمل اینتھم آج ریلیز کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے عاطف اسلم 16فروری کو حضوری باغ میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرکے اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
لاہور چیمپئنز ٹرافی کے چار میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں دوسرا سیمی فائنل بھی شامل ہے جو پانچ مارش کو شیڈول ہے اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نہیں پہنچتا تو لاہور کا قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی بھی کرسکتا ہے۔