ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کی طرف سے واضح پیغام نہ ہونے کے باعث کارکن گومگو کا شکار ہوتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کے مسائل ہیں، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، بتانا چاہیے تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا سوچ رہاہے تویہ ختم نہیں ہوگی، کسی نہ کسی اسٹیج پرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کرراستہ نکالنا پڑے گا۔

ڈیل کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈیل ذات کے لیے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لیے ہوتا ہے، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چینلز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو اور ہوسکتا ہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں۔

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے متعلق رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں ملاقات کرنیوالے وہ باتیں کرتےجنکی ضرورت نہیں ہوتی، اس وقت پارٹی میں ہرکوئی دوسرے پرڈبل گیم کاشک کررہا ہے۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومت جلدی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں