12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’یہ اصل عورت مارچ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یومِ پاکستان پریڈ میں شامل مسلح افواج کی خواتین اہلکاروں کے مارچ کو اصل عورت مارچ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں شامل مسلح افواج کی خواتین اہلکاروں کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’حقیقی (اصل) عورت مارچ یہ ہے، یہ وہ مارچ ہے جو پاکستانی کی حقیقی کہانی بیان کرتا ہے اور اسے ہم ہر سال 23 مارچ کو دیکھتے ہیں‘۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں، ماشاء اللہ۔‘

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے پریڈ میں شریک خواتین دستے کے مارچ کی تصاویر شیئر کیں اور اسے اصل عورت مارچ قرار دیا۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکرپڑياں گراؤنڈ ميں رواں سال موسم کی خرابی کی وجہ سے مسلح افواج کی پریڈ کا اہتمام تاخیر سے کیا گیا۔

موسم کی خرابی کے باعث پریڈ کی تقریب کو 23 کی بجائے 25 مارچ کو منعقد کیا گیا۔ رواں سال ترک فضائیہ کے سولو ترک دستے نے بھی فضائی کرتب پیش کیا جبکہ ملٹری بینڈ نے ارطغرل غازی کی دھن بجا اور دل دل پاکستان ترانہ گا کر سما باندھ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں