پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

تیسری شادی کس کے کہنے پر کی؟ عتیقہ اوڈھو نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹے کے کہنے پر تیسری شادی کی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے بلال نے میری تیسری شادی میں اہم کردار ادا کیا، اس نے مجھ سے بات کی اور کہا کہ آپ بہت مشکلات سے گزری ہیں، ثمر علی خان اچھے شخص ہیں، ہم بھی انہیں پسند کرتے ہیں آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔

- Advertisement -

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ میں نے بیٹے سے کہا تمہاری دو بہنیں ہیں وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتی ہیں جس پر بلال نے کہا کہ انہیں وہ دیکھ لیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوہر ثمر علی کو چائے پر لے کر گئں اور وہاں انہیں پروپوز کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔

عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں