پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما و قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آج پھر اندازہ ہوگیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک دلیر آدمی ہے۔
اعزاز احسن نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم پر حملے کی ایف آئی آر پر سوال اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ دن تک ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، قانون کے مطابق مدعی جو ایف آئی آر درج کرانا چاہے من و عن لکھی جائے۔
- Advertisement -
اعزاز احسن نے کہا کہ حملے کے بیس منٹ بعد پولیس ایک طوطا سامنے لے آئی جس نے قبول کیا کہ وہ اکیلا تھا اور اس نے ہی گولی چلائی، اس طوطے اور بیان ریکارڈ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار میں ہوں کہ کب اعتزاز احسن تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے، عمران خان