جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی، اعتزازاحسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے تقریر نواز شریف کے کہنے پر کی اور اس سارے معاملے کے پس پشت نواز شریف ہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا استعفی واپس لینے میں نواز شریف کی منشا ثابت ہوگئی، نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف ہی بول رہے ہیں، نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جن سے سیاسی قربانیاں لی گئیں کسی سے مراعات واپس نہیں لی گئیں ، مشاہداللہ خان اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی مراعات بحال ہیں۔

اعتزاز احسن نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر 3 سوال اٹھا دیے، پہلا سوال : تصویر لیک کا فائدہ کس کو ہوا؟ دوسرا سوال :تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے ؟ تیسرا سوال :اس سے پہلے یہ کس کی روایت رہی ہے ؟

پی پی رہنما نے کہا کہ ان تینوں سوالوں کا جواب ہے میاں محمد نواز شریف ، قطر کا سب سے بڑا اثر شریف خاندان کی سیاست اور کاروبار پر پڑے گا۔


مزید پڑھیں : حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویرحکومت نے خود لیک کرائی، اعتزازاحسن


یاد رہے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کا ہوگا، حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قطری خط کے حوالے سے کہنا تھا کہ خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پرمکھی مارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں