اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بچنے کے لیے تین پلان بنائے ہیں ، دستاویزات میں ردو بدل کریں یا جےآئی ٹی ممبران خرید لیں یا سپریم کورٹ کے بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لے لیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پلان بی تاخیری حربوں، جے آئی ٹی اور بنچ کو متنازعہ بنانا ہے، فیصلے خلاف آئے تو کہیں کہ یہ منظور نہیں، پلان سی یہ ہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ والا معاملہ دہرانا ہے، گلوں بٹوں کو لے جاکر ہنگامہ آرائی اور ڈرایا دھمکایا جائے۔
مزید پڑھیں : بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن
انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی ایک جج بینچ میں نہ بیٹھنے کا کہہ دے، شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پوچھا پوزیشن واضح کریں کس کے ساتھ ہیں، ہم سعودی عرب اور قطر کے کلائنٹ ہیں ہمارا کیا دباؤ ہوگا، نواز شریف نے ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔
یاد رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی کارروائی بند کمرے میں ہو رہی ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کارروائی اوپن ہونی چاہیئے۔
اعتراز احسن نے کہا تھا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے، اب یہ لوگ وزیراعظم کی پیشی کابول بول کرکان پکادیں گے، صرف پیش نہیں ہوناسچ بھی بولنا ہے ورنہ کیا فائدہ؟ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔