اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کے کہنے پر انکےخلاف بات کررہے ہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پھنسے ہوئے ہیں، ریفرنس میں انکےخلاف فیصلہ لازم ہے، نوازشریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، باقی کہہ رہے ہیں سزا ہونے دو تاکہ ہماری وزارتیں چلتی رہیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہےہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں سازش ہورہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کےکہنےپرانکےخلاف بات کررہےہیں، نوازشریف 40گاڑیوں کے قافلے کیساتھ عدالتوں میں جاتے ہیں، نوازشریف مبہم باتیں کرتےہیں واضح بتائیں کون سازش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نوازشریف کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، ہم پر الزام لگتا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کیا ہے، میاں صاحب کا اپنا ماضی سب کے سامنے ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نےبینظیربھٹوکی حکومت کیخلاف سازش کی، نوازشریف نے ججز پر دباؤڈال کر بے نظیر بھٹو کوسزا دلائی، یوسف رضاگیلانی کو بھی نااہل کروایا گیا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پوری داستان ہے ، نوازشریف نےہمیں اورجمہوریت کونقصان پہنچایا، نوازشریف مشکل میں ہیں جمہوریت مشکل میں نہیں، ایک نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب حکومت ان کی اپنی ہےتوجمہوریت کوخطرہ کیسےہوسکتا ہے، فردجرم کےدفاع میں نوازشریف کےپاس لفظ یاثبوت نہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔