اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

حافظ آباد میں مسافر بس الٹ گئی، 7 جاں بحق، کئی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جلالپور بھٹیاں: حافظ آباد روڈ پر مسافر بردار بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر بس الٹنے کا واقعہ حافظ آباد روڈ پر پیش آیا ہے، جہاں سرگودھا سے گوجرانوالہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر قلابازیاں کھاتے ہوئے کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس جہاں کھائی میں گری وہاں بارش کا پانی جمع تھا، کرین کی مدد سے میتوں اور زخمیوں کو نکالا گیا،  حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب مسافر بس حادثے میں 3 بچے معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، جبکہ ان کی والدہ حادثے میں جاں بحق ہوچکی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے خود کو سرگودھا چک 115 شمالی کے رہائشی بتاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں