اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

اےٹی ایم اسکینڈل، 2چینی شہریوں کو ایک ایک سال قید کی سزاسنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اےٹی ایم اسکینڈل میں ملوث دو چینی باشندوں کو سزا سنا دی گئی ، دونوں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور 50،50ہزار جرمانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ نے اے ٹی ایم فراڈ اسکینڈل میں ملوث دونوں چینی باشندوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی، عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فراڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے، دونوں چینی باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے پاکستانیوں کی جمع پونجی لوٹے جانے کا انکشاف ہوا، جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔


مزید پڑھیں: اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار


صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے سائبر کرائم حرکت میں آیا اور شہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ صدر کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ کے سامنے نجی بینک میں قائم اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگانے والے دو چینی باشندوں کو تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگا کر صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے اور بعد ازاں جعلی کارڈ بنا کر رقم نکلوانے کے پے در پے واقعات کے بعد حکومت نے بینکوں کے باہر تنصیب اے ٹی ایم کی سخت سیکیورٹی کردی ہے جب کہ بینک انتظامیہ نے بھی خفیہ کیمروں کے ذریعے اے ٹی ایم کی نگرانی کا عمل سخت کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں