جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت میں اے ٹی ایم ہیکرز کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں اے ٹی ایم ہیکر گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے تین کار، ایک لیپ ٹاپ نوٹ پیڈ کے علاوہ الیکٹرانک آلات ،18 اے ٹی ایم کارڈ ، 8 موبائل فون اور 76109 روپیہ نقد برآمد کرلیا، ملزمان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت :  خواتین ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم، لوگ اے ٹی ایم کی رقم سے بھی محروم

- Advertisement -

پولیس حراست میں ملزمان نے بتایا کہ اے ٹی ایم کے ذریعے فریب سے لوگوں کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر اسکین کرنے کے بعد اس کا ڈپلیکیٹ تیار کرتے اور بعد ازاں اے ٹی ایم سے رقم نکالتے تھے، واردات کے لئے ایسے اے ٹی ایم بوتھ کو منتخب کیا جاتا تھا، جہاں رقم نکالنے والوں کاہجوم زیادہ ہوتا اور وہاں گارڈ نہیں ہوتے، پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس میں سنگین دفعات شامل کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔Hackers stole $45 million in ATM card breachاس سے قبل اکتیس اکتوبر کو بھارتی ریاست کولکتہ میں پولیس نے ایک ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا تھا، جس میں صرف خواتین ہی شامل ہیں جو اپنے مخصوص انداز سے شہریوں کو یرغمال بنانے کے بعد اس کی جیب سے ہی نہیں بلکہ بینک سے بھی رقم نکال لیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں