ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین لٹنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟۔

صارف کے مطابق اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اے ٹی ایم کے اندر کھڑا ہو اور اچانک ڈاکو واردات کیلئے آجائے تو اپنا پن کوڈ الٹا درج کردیا جائے۔

اس عمل سے ہوگا یہ کہ اے ٹی ایم مشین رک جائے گی اور خود کار طریقے سے اس بات کی اطلاع پولیس کو بھی ہوجائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں ایک تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ اگر کوئی جرائم پیشہ شخص آپ کو اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے دباؤ ڈالتا ہے تو آپ مزاحمت بالکل نہ کریں۔

اے ٹی ایم

صارف نے بتایا کہ مثال کے طور پر آپ کا پن کوڈ 1234 ہے تو آپ اسے الٹا یعنی 4321 درج کریں، اس طرح کرنے سے مشین چلتے چلتے رک جائے گی اور محفوظ طریقے سے پولیس کو بھی مطلع کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخصوص سگنلز کی یہ سہولت ہر اے ٹی ایم مشین میں نصب ہوتی ہے تاکہ ڈکیتی کے دوران شہری کو لٹنے سے بچانے کیلئے اس کی مدد کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں