ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پولیس نے اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اجمیر نگری سے  مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزمان اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث نکلے، کچھ روز قبل واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان محبوب علی اور غفور راجپوت کو مقابلے کے بعد  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔


اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کر کے کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے واردات کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کچھ روز قبل ان ملزمان نے اے ٹی ایم میں ایک شہری سے رقم اور موبائل فون چھینا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کی گئی، ملزمان کے قبضے سے دوپستول سات گولیاں  اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں