اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

یہ بات انہوں نے منصورہ میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد میں بھارتی فوج دہشت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران مودی سے دوستی کی خاطر ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کر رہے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں