اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ گرفتاری سے بچنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
عطا تارڑ نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
یاد رہے 13 اگست کو پنجاب پولیس نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ کے رہائشگاہ پر چھاپا مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں،
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے منصب سنبھالنے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔