اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے جب پاکستانی قوم کو للکارا تو پاک فوج نے جواب دیا، بھارت نے پاکستان میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں کیسے پہلگام واقعہ ہوا؟ پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، جس کا ہم نے جواب دیا، اب بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹے اور کشیدگی کو کم کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم سے رابطے میں ہیں