ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل عبدالرزاق کے قتل کا جواب دینا ہوگا، عطاتارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں عبدالرزاق کو آج صبح ٹارگٹ کرکے شہید کر دیا گیا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غداری کا مقدمہ لڑرہا تھا، آپ کو وکیل کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق شر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درخواست دائر کی تھی ، عبدالرزاق کو آج صبح ٹارگٹ کرکے شہید کر دیا گیا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس نے اگلی کچھ تاریخوں میں منطقی انجام تک پہنچناتھا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ ہے اور عبدالرزاق شرغداری کے کیس میں درخواست گزارتھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے آج کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے پاس دو موٹر سائیکل سواروں نے عبدالرزاق شرکونشانہ بنایا، یہ واقعہ اسوقت کیوں پیش آیاجب مقدمہ سماعت کیلئےمقررتھا اور سینئروکیل امان اللہ کنرانی عبدالرزاق کو اسسٹ کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی وکیل کی ٹارگٹ کلنگ انصاف کا قتل ہے، آرٹیکل 5 اور 6 کے حوالے سے عبدالرزاق شرپیروی کررہےتھے، وکیل کے قتل کامقدمہ درج ہوگا اورمکمل تفتیش ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ وکیل کو اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ آپ کیخلاف غداری کا مقدمہ لڑرہا تھا، آپ کو وکیل کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ کو باقی کیسز میں اسٹے آرڈر اور ریلیف مل جاتاہے، غداری کیس میں آپ نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عدم اعتماد تحریک کے بعد آپ نے اسمبلیاں توڑی تھیں، آپ کوپتاہےاسمبلیاں توڑکرآئین کی خلاف ورزی کی ہے، آپ نےغداری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکیل کا خون بہایاہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کاجواب دیناہوگا، نامزدگی کےبعدگرفتاری مطلوب ہوئی تووہ بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں