منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت گرانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور اپنی حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد یہ واپس لوٹ گئے۔

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، تحریک انصاف حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے انہیں روڈ پر جلسہ کرنا پڑا، مونس الٰہی نے چار مہینوں میں بھرپور کرپشن کی۔

انھوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پارلیمانی اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس میں پنجاب کی سیاست پر مشاورت کی جائے گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کریں لیکن وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنا آسان نہیں ہوگا، پرویزالہی میں اتنی سکت نہیں کہ خود ہی اپنی اسمبلی توڑ دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں