تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘عطاتارڑ نے گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری کا ڈرامہ رچایا’

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطااللہ تارڈ کی گرفتاری ‏کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما نے خود پولیس موبائل میں بیٹھ کر گرفتاری کا ڈرامہ رچایا۔

میڈیا سے گفتگو میں فردو عاشق اعوان نے کہا کہ آج ایک سیاسی اداکار نےڈرامہ رچایا، سیاسی شہرت حاصل ‏کرنےکیلئےڈرامہ کیاگیا، ن لیگ نےڈسکہ اور وزیرآباد میں ووٹوں کی خریداری شروع کی ہے، عطاتارڑ اور عابدرضا ‏سیاسی افراتفری پھیلانےکیلئےڈسکہ گئےتھے جہاں پولیس نےعابدرضا کو روکا اور گاڑی کی تلاشی لینے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ عابد رضا نے پولیس سے تکرار کی جس پر عطاتارڑ کے پیٹ میں مروڑ اٹھا، عطاتارڑنےپولیس ‏موبائل میں بیٹھ کرکہاجوچاہیےتھانےمیں دیں گے جب ایک شخص گرفتار ہی نہیں ہوا تو اس کی گرفتاری کاسوال ‏ہی پیدانہیں ہوتا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ گاڑی میں بیٹھ کر تھانےتشریف لےگئے، عطاتارڑنےاپنی کنیزوں ‏کوپیغام پہنچایاکہ مجھےاغواکیاگیا سیاسی شہرت حاصل کرنےکیلئےن لیگ نےعمل اپنایاہے، ن لیگ کچھ بھی ‏کرلےانہیں شرمندگی ہوگی، عطاتارڑکی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی تورہائی کیسےہوگی؟

ن لیگ رہنما عطا تارڑ آدھے گھنٹے بعد ہی رہا

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو گرفتاری کے آدھے گھنٹے بعد ہی رہا کر دیا۔

عطا تارڑ کو کچھ دیر قبل ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پولیس موبائل میں بٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔ ‏میڈیا پر گرفتاری کی خبریں بریکنگ نیوز کے طور پر نشر ہوئیں۔

پولیس نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور تھوڑی دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا ‏کو بتایا کہ عطااللہ کو تارڑ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عطااللہ تارڑ ضمنی ‏الیکشن کی مہم کیلئےڈسکہ میں موجود تھے، عطااللہ تارڑکےخلاف کوئی کیس،کوئی ریفرنس نہیں اور وہ انتخابی ‏مہم چلارہےتھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری ثبوت ہے کہ حکومت کو عوام نے مستردکردیا، پنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں ‏ناکامی سے خوفزہ ہے میں سمجھتی ہوں پنجاب پولیس نے عطاتارڑ کو اغواکیاہے بغیر اریسٹ وارنٹ عطاتارڑ کو ‏گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -