اشتہار

صدر نے وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا تو لیں گے، عطا اللہ تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتے ہیں تو شہباز شریف لیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو چیلنج نہیں گے اور کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی بلکہ اس کے بعد بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن فیصلہ کر لیں گے، الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں جس میں مناسب امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ ہوگی۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی علیحدگی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے لیے تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے اس متعلق امکان ظاہر کیا ہے کہ صدر مملکت جلد ہی وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں