منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی جانب سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔

فضل الرحمان کے انتخابات سے متعلق بیان پر عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ انتخابات ان شااللہ 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے، بہتر معاشی حکمت عملی سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوشن آئند بات ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مولانافضل الرحمان کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔

اس سے قبل سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے 8 فروری 2024 کے الیکشن کو مسترد کر دیا، حکومت میں اتنا خم نہیں کہ ہماری شکایات کا ازالہ کر سکے۔

انھوں نے بتایا کہ جماعت کی مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے ہم مثبت رویوں پر قائم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں