جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ترک فورسز کی شام میں کرد باغیوں پر حملہ، 31 افرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کی فورسز نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی فورسز نے شمالی شام کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں کرد باغیوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں ترک حکام نے کرد عکسریت پسندوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن کالعدم کرد گروپ پی کے کے نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی ترکید کی تھی۔

- Advertisement -

ترک وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے شیلٹرز، بنکرز، ٹنلز اور ویئر ہاؤسز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے جب کہ شمالی شام اور شمالی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے 89 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

شام میں کام کرنے والے برطانوی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہےکہ ترکیہ کے حملوں میں صرف شمالی شام میں 31 افراد ہلاک ہوئے جب کہ عراق میں حملوں کا ہدف واضح نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں