بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ایرانی سرحد سے دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے پاک فوج کے چار جوانوں کو شہید کر دیا۔

فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر سے متصل پنجگور کے علاقے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، ایران سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں