کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی سرکاری ٹیم پرقبضہ مافیا نے حملہ کردیا .
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں پیش آیا، جس کی وجہ سے اربوں مالیت کی زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی.
[bs-quote quote=” آپریشن شروع کرتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کی وجہ حالات کشیدہ ہوگئے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ایم ڈی اے حکام”][/bs-quote]
ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن شروع کرتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کی وجہ حالات کشیدہ ہوگئے.
ایم ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے املاک کو آگ بھی لگائی گئی، مشتعل افراد کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے.
ایم ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات پر شروع کیا گیا، آپریشن الاٹ شدہ پلاٹوں کا قبضہ چھڑانے کے لئے کیا گیا تھا.
مزید پڑھیں: کراچی: وفاقی حکومت کا تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی گھر نہ گرانے کا فیصلہ
انھوں نے شکوہ کیا کہ حملےکے بعد علاقہ پولیس ایم ڈی اے ٹیم کو چھوڑ کر چلی گئی.
ایم ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ایکڑ زمین پر مافیا قابض ہے، زمین واگزار کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے.
واضح رہے کہ اس وقت پورے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جارہی ہے، اس کا آغاز ایمپریس مارکیٹ سے کیا گیا، جہاں برسوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
اس آپریشن کی وجہ سے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔