جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

ترکیہ میں دہشتگردوں کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائی دفاعی کمپنی پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے دھماکا کیا پھر فائرنگ کی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے 2دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حملے کرنے والے دیگر دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آور اہلکاروں کی تبدیلی کے دوران آئے تحقیقات کےمطابق حملہ آوروں نے کمپنی تک پہنچنے کیلئے ٹیکسی استعمال کی۔

- Advertisement -

ترک میڈیا نے دہشت گرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔ ترک میڈیا کے مطابق حملے میں سادہ لباس میں ملبوس شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے سی سی ٹی وی کےمطابق حملہ آوروں میں خاتون بھی شامل ہے اور خاتون حملہ آور کے پاس بھی رائفل ہے۔

ابتدائی طور پر 3حملہ آوروں کی عمارت میں داخلے کی اطلاعات ہیں جہاں انہوں نے عمارت میں کچھ افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔

ٹی یوایس اےایس ترکیہ کی اہم ترین دفاعی اور ہوابازی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کمپنی نے ترکیہ کا پہلا جنگی طیارہ کان تیار کرنے میں معاونت کی ہے۔

استنبول میں رواں ہفتے دفاعی اورایرواسپیس صنعتوں کی نمائش بھی ہونےجارہی ہے۔ ترک نائب صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کا مقصد دفاعی صنعت میں ترکیہ کی ترقی کونشانہ بنانا تھا دہشت گردی اوردہشت گرد تنظیموں کیخلاف جنگ جاری رہےگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں