شانگلہ کے قریب داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے اہلکاروں پر حملہ کے بعد پاکستان میں چینی سفارتخانے نے بیان جاری کیا ہے۔
چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ داسوہائیڈرو پاور پروجیکٹ عملے کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا اور حملے میں 5 چینی شہری اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
بیان کے مطابق چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل دہشت گردانہ حملےکی مذمت کرتےہیں، متاثرین کیساتھ تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی سے نمٹنےکےلیےکوشش کر رہے ہیں چینی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل نے فوری ہنگامی منصوبہ شروع کیا ہے پاکستان تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے گا۔
ترجمان چینی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بنائیں اور حفاظتی اقدامات کومضبوط کریں، حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔