جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 3 ملزمان اور 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں رات گئے سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ گزشتہ رات دہشتگرد اور ملزمان کی منتقلی کے دوران میر علی بائی پاس پر ہوا، میرانشاہ سے دہشتگرد اور ملزمان بنوں منتقل کئےجا رہے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 سے 6 دہشت گرد فرار ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشاداللہ،عبدالرحمان،مہردین کےنام سےہوئی، ملزمان سی ٹی ڈی کومتعددسنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے آپریشن ٹیم کونشانہ بنایا، دہشت گردوں نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئےحملہ کیا، اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی امدادی پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےسرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا، ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزاورپولیس پردستی بم حملوں ملوث تھے۔

دہشتگردتھانہ کینٹ پردستی بم حملے،کانسٹیبل افتخارکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، چاروں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےتھا تاہم فراردہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں