منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان پر حملہ، وفاقی وزرا کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہراناثنااللہ نے وزیرآباد فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے عمران نیازی محفوظ رہے سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے کنٹینر پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں حکومت پنجاب کو سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں