گوجرانوالہ : ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے ، ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد کو مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او سب انسپکٹر ہیں ، اے ٹی سی مقدمےکی تفتیش انسپکٹر رینک کا افسر کرسکتا ہے۔
ملزم کو کچھ دیربعد اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس ملزم نوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملےکامقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آرمیں فائرنگ کرنیوالے نوید ولد بشیرکو ملزم نامزد کیا گیا تھا اور قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔