بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان پر حملہ، نمائندہ اے آر وائی نے کیا دیکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبدالقادر قاتلانہ حملے کے وقت کنٹینر پر عمران خان سے کچھ فاصلے پر موجود تھے، انہوں نے کیا دیکھا؟

عبدالقادر نے بتایا کہ شک ہے کہ حملہ آور ایک سے زائد ہوسکتے ہیں، حقیقی آزادی مارچ پر حملہ بلڈنگ کے اوپر سے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ برسٹ کی آواز پستول کی گولی کی آوازسےمختلف تھی، واقعے کے بعد بلڈنگ سےمشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ہوسکتا ہے کہ پکڑا گیا شخص حملہ آوروں کا معاون ہوں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر نے حملے سے چند منٹ قبل عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان

واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی ، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔

ٹانگ پر گولی لگنےکے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں