کراچی : پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملکی فضائی حدود دوپہر بارہ بجے تک ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فضائی آپریشن دوپہر بارہ بجے تک عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ بھارتی حملے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے قومی اور نجی ائیرلائن کی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں، اسلام آباد کی فضائی حدود میں فی الحال کوئی پرواز ان روٹ نہیں۔
لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی، نجی ایئرلائن کی بیرون ملک سے لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر آنے والی دو پروازیں کوئٹہ موڑ دی گئیں۔