لاہور: نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ شرپسندوں کو اکسا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق : نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے کورکمانڈرکی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم اویس کوڈیجیٹل شواہدکی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں جناح ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔