ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چمن میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

چمن میں میرزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمداللہ پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

اے آ ر وائی نیوز کے مطابق چمن کے علاقے میزئی اڈہ طورپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ اسکواڈ میں موجود اہلکاروں اور محفاظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ محفوظ رہے، نامعلوم ملزمان نے ان کی بلٹ پروف گاڑی پر پانچ منٹ تک فائرنگ کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں