جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں لوڈشیدنگ کے عذاب کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ کرکے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے اعلانیہ اور غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ نےعوام کا جینا دو بھر کردیا،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جام صابروروڈ پر لوڈشیدنگ کے عذاب کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ کردیا، مشتعل افراد نے بے ہیمانہ تشدد کرکے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی۔

نجی ہسپتال میں زیرعلاج 32سالہ محمد اسد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بلدیہ ٹاوٴن جام صابرو روڈ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ عارضی طور پر صنعتی اور رہائشی علاقے کے لئے لوڈبیلنس کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

مشتعل افراد کے تشدد کے نتیجے میں محمد اسد کا بایاں پاؤں اور گھٹنا شدید زخمی ہوا تھا جس کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

محمداسد کو 22اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنا تھا لیکن واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں عارضی طور پر روٹھ گئیں۔


مزید پڑھیں : کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ16 گھنٹے تک پہنچ گیا


محمداسدصحت یاب ہونے کے بعد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیئے پرعزم ہے لیکن پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے سنگین بحران پرجلد قابو پانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار چار بار بجلی جارہی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک ساری ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر ڈال کر بری الذمہ ہوگئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں